Advertisement

کرینہ کپور کی اپنے مقبول کردار میں اسکرین پر واپسی

کرینہ کپور

کرینہ کپور کی اپنے مقبول کردار میں اسکرین پر واپسی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے اپنے کردار پو عرف پوجا اور فلم ’جب وی میٹ‘ میں اپنے مرکزی کردار گیت کے لئے بہت مشہور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کو ایک نئے کمرشل میں 2001 کی ہٹ فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ کے مشہور کردار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل میں بھی فلم کی طرح ہی کرینہ کپور اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ چلتی ہوئی نظر آتی ہیں اور ہوٹل کے کمروں کو چیک کرتی ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس کردار میں کمرشل  کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اسی انداز میں ردعمل کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ نے حال ہی میں  نیٹ فلکس تھرلر فلم ‘جانے جان’ کے ساتھ اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کیا ہے  جس میں وجے ورما، جے دیپ اہلاوت اور سوربھ سچدیوا نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

‘جانے جان’ کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش نے کی تھی اور اسے ایک جاپانی ناول سے اخذ کیا گیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب اداکارہ آئندہ روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ سال 2024 میں سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/498849/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/498849/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version