Advertisement

ویڈیو: فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پہلا گانا آتے ہی چھا گیا

ویڈیو: فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پہلا گانا آتے ہی چھا گیا

بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف  نے اپنی نئی فلم  ’ٹائیگر 3 ‘ کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام پر اس گانے ’لے کے پربھو کانام‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’انہیں امید ہے کہ سب کو یہ گانا پسند آئے گا‘۔

یہ گانا عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے سلمان خان کے لئے گایا ہے۔

فلم ’ٹائیگر 3‘ دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

اس میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں جبکہ عمران ہاشمی پہلی بار منفی کردار میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ایک دہائی کے بعد پہلی مرتبہ گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا گانا اپنی فلم میں شامل کیا ہے۔

اریجیت سنگھ اور سلمان خان کا جھگڑا 2014 میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران ہوا تھا، اس جھگڑے کے بعد سلمان خان نے اپنی فلم ’کک‘، ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ سے گلوکار کے تمام گانے ہٹا دئیے تھے۔

Advertisement

 2016 میں ارجیت سنگھ نے سلمان خان سے معافی مانگ کر فلم ’سلطان‘ میں اُن کا گانا برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی لیکن سلمان خان نے گلوکار کی معافی پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/736387/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/736387/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
معروف ہدایتکار کو 8 سال قید کی سزا
میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version