Advertisement

وہ کون سی فلم ہے جس کا کردار یاسر حسین کرنا چاہتے تھے اور کیوں؟

یاسر حسین

وہ کون سی فلم ہے جس کا کردار یاسر حسین کرنا چاہتے تھے اور کیوں؟

یاسر حسین پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک مشہور میزبان، اداکار اور ہدایت کار ہیں جو اکثر اپنے متازعہ بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنیں رہتے ہیں۔

یاسر تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ایسے لوگ ہر بات جو انہیں بری لگتی ہے کہہ دیتے ہیں اسی لیے لوگ انہیں جذباتی شخس ے طور پر لیتے ہیں واضح رہے کہ یاسر کو اپنی پہلی ہی فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ سے بے پناہ شہرت ملی جبکہ یاسر حسین کے کیرئیر کا ایک اور قابل ذکر پراجیکٹ سپر ہٹ فلم ’’لاہور کہتے ہیں‘‘ تھی۔ فی الحال یاسر حسین بطور ہدایت کار اپنے آپ کو منوا رہے ہیں اور ان کے ڈرامے ’’کوئل‘‘ اور ’’ایک تھی لیلیٰ‘‘ کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

یاسر حسین حال ہیں میں ایک نجی شو بطور مہمان مدعو کیے گیے جہاں انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں بات چیت کرتے ہوئے ذاتی اور شوبز انڈسٹری کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔

شو میں انہوں نے ترک اداکار بورک سے ملاقات کے دوران پاکستانی اداکاروں کے دیوانگی کے بارے میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے بارے میں بات کی۔

Advertisement

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے انہیں ان کی اس پوسٹ پر کافی برا بھلا کہا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ترک اداکار پر رشک آتا ہے، میں انہیں بھائی کہہ رہا تھا، میں نے انہیں کچھ نہیں کہا، میں نے پاکستانی اداکاروں کو بارے میں بات کی تھی میں نے یہ محسوس کیا کہ ہمارے اداکار خود ترک اداکار کی نسبت زیادہ تیار ہو کر گئے تھے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ لیونارڈو ڈی کیپریو اور شاہ رخ خان جیسے بڑے اسٹار اگر آتے تو ان کے ساتھ تصویر لینے کے لیے دھکے کھاتے ہوئے جانا یقیناً اہمیت رکھتا، لیکن لوگ یہاں ترک اداکار کے ساتھ تصویر لینے کے لیے لوگ ایک دوسرے پر گر رہے تھے اور وہ اتنے تیار ہوکر آئے تھے جتنا ترک اداکار تیار نہیں ہوئے تھے جب کہ وہ تقریب ان کی تھی۔

Advertisement

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ  میں لکھا تھا کہ ’’ خدا کی قسم اتنا میک اپ میں نے وکی کاسمیٹکس پر نہیں دیکھا جتنا ترکش اداکار سے ملنے کے لیے پاکستانی اداکاروں نے کر لیا، مطلب سب کے سب اس بھائی سے بھی دو ٹون اوپر تھے سفیدی میں۔‘‘

شو کے میزبان نے یاسر حسین سے سوال کیا کہ وہ کونسے کردار ہیں جو آپ کرتے تو ان اداکاروں سے بہتر کرتے تو اس پر  انہوں نے کہا کہ بہتر تو نہیں لیکن وہ منٹو فلم میں منٹو کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے ویسے سرمد کھوسٹ نے اس کردار کو بہت اچھا کیا ہے لیکن انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ یہ کردار  اداکرتے  تو انہیں اچھا لگتا اور مزہ آتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/903339/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/903339/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
نامور اداکار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے!
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version