Advertisement

راج کندرا کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

راج کندرا

راج کندرا کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور معروف کاروباری شخصیت، راج کندرا نے  اپنی زندگی پر مبنی فلم کا اعلان کردیا ہے جس کا عنوان  ‘UT 69’ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راج کندرا کے فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری، جیل میں گزارے گئے دنوں اور ضمانت پر رہائی پر ایک فلم بنائی گئی ہے جس میں مرکزی کردار خود معروف کاروباری شخصیت نے ادا کیا ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم راج کندرا کی گرفتاری کے بعد آرتھر جیل میں ان کے ساتھ پیش آنے والے حالات کی عوام کے سامنے تصویر کشی کرے گی۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کاروباری شخصیت کی اپنی زندگی پر مبنی اس فلم کا اصل اور بنیادی مقصد راج کندرا اور خاندان کے نقطہ نظر سے درپیش مشکلات کو بیان کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق راج کندرا کی یہ فلم جس کا نام ‘UT 69’ ہے رواں سال 3 نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔

Advertisement

راج کندرا کو 19 جولائی 2021 کو ممبئی میں فحش مواد کی تیاری اور تقسیم کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، اور خواتین کی غیر مہذب نمائندگی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آرتھر جیل میں دو ماہ گزارنے کے بعد راج کو 20 ستمبر 2021 کو ضمانت مل گئی تھی۔

دو سال قبل فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والے راج کندرا ایک متنازع شخصیت سمجھے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے جب بھی کبھی میڈیا کے سامنے آتے ہیں تو اپنا چہرہ ڈھانپ کر رکھتے ہیں اور کسی بھی قسم کے بیان سے گریز کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/905982/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/905982/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version