Advertisement

ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے کئی پوشیدہ راز فاش کر دئیے

ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے کئی پوشیدہ راز فاش کر دئیے

پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول سپراسٹار ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے کئی پوشیدہ راز فاش کر دئیے ہیں۔

ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری نامی شخص سے  کی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان ہے، شادی کے 8 سال بعد 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے پرانی یادوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ چھوٹی عمر میں امریکا شفٹ ہوئیں تو انہیں کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، انہیں پاکستان میں اپنی پڑھائی چھوڑنی پڑی، لیکن امریکا میں رہتے ہوئے انہیں آزادی کا حقیقی احساس اور اہداف طے کرنے کا موقع فراہم ہوا۔

ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے کئی پوشیدہ گوشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایاکہ  17 سال کی عمر میں جب وہ اداکارہ نہیں بنی تھیں، تب وہ اپنے چھوٹے بھائی اور اس کے ایک دوست کے ہمراہ امریکہ میں ایک ہی فلیٹ میں رہتی تھیں اور اس فلیٹ کی صفائی ستھرائی خود کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایاکہ وہ گھر میں نہ صرف ’پوچا‘ لگاتی رہی ہیں بلکہ ٹوائلٹ بھی خود صاف کرتی تھیں۔

اداکارہ نے یہ بھی  بتایاکہ وہ ہمیشہ سے ہی کچھ منفرد اور بڑا کام کرنے کی خواہش رکھتی تھیں، اس وقت ان کی خواہش تھی کہ وہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کریں اور اسی خواب کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے محنت کی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/925209/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/925209/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version