Advertisement

سحر خان کی ’پیرا گلائیڈنگ‘ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

سحر خان کی ’پیرا گلائیڈنگ‘ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ سحر خان کی فضائی بلندیوں پر پیرا گلا ئیڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سحر خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی اداکاری کی عمدہ صلاحیتوں سے اپنے آپ کو منوایا اور ایک خاص مقام حاصل کیا۔

سحر خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہیں، جنہیں انڈسٹری میں آئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن ناظرین نہ صرف ان کی اداکاری بلکہ ان کی خوبصورت آواز کے بھی گرویدہ بن گئے ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں حقیقت، سانوری، وفا کر چلے، نقب زن، میں اگر چپ ہوں، دکھاوا، فاسق، فرق، فیری ٹیل اور فیری ٹیل 2 شامل ہیں۔

نامور سینئیر اداکار سہیل احمد کے صاحبزادے اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ کیے جانے والے پراجیکٹ ’فیری ٹیل‘ نے سحر خان کو رات ورات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

Advertisement

سحر خان نے انسٹاگرام پر اپنی پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جوکہ آتے ہی انٹر نیٹ پر چھا گئی۔

اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ’اونچی اڑان‘۔

Advertisement

ان کی اس پوسٹ کے سامنے آنےکے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/232587/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/232587/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
راکھی ساونت کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version