Advertisement

رکھ رکھاؤ کرنا نہیں آتا، جو دل میں بات ہوتی ہے منہ پر بول دیتا ہوں؛ یاسر حسین

پاکستانی اسکرین رائٹر، اداکار، ڈرامہ نگار اور میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ انہیں رکھ رکھاؤ کرنا نہیں آتا، جو دل میں بات ہوتی ہے وہ منہ پر بول دیتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی موضوع پر بات کرتے وقت رکھ رکھاؤ کرنا نہیں آتا، ان کے دل میں جس متعلق جو بات ہوتی ہے، وہ سامنے کہ دیتے ہیں، اس وجہ سے بعض لوگ ان سے ناراض بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوبز شخصیات کی جانب سے غصہ کیے جانے کے بعد اب وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر کھل کر باتیں کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست دان نہیں ہے کہ ڈپلومیسی سے کام لیں، وہ ایک عام شخص ہیں، اس لیے وہ ہر بات کھل کر کرتے ہیں۔

یاسر حسین کے مطابق انہیں ٹی وی پر کام کرنے کا بلکل شوق نہیں جبکہ بدقسمتی سے پاکستان میں فلمیں کم بنتی ہیں اور تھیٹرز بھی نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں میزبان کرنے کا بھی شوق ہے اور وہ اب بھی اچھی پیشکش پر کسی بھی جگہ میزبانی کرنے کو تیار ہیں۔

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ سے کام کی پیشکش کے وقت پاکستانی اداکاروں کے پاس آپشنز نہیں ہوتے، انہیں بس کام کرنا ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لیکن اگر ان کے پاس ہالی ووڈ میں کام کرنے کا آپشن پوچھا جائے تو وہ اینجلینا جولی جبکہ بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکوں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ انہیں مغرور، بدتمیز اور غصے والا شخص تصور کرتے ہیں جب کہ درحقیقت وہ ایسے نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مغرور ہیں نہ انہوں نے کسی کے ساتھ کبھی کوئی بدتمیزی کی اور یہ کہ انہیں غصہ بھی نہیں آتا۔

یاسر حسین کے مطابق لیکن سماج میں نارمل انسان کا ہونا شاید ابنارمل بن گیا ہے، اس لیے لوگ ان سے متعلق غلط سوچتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/478361/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/478361/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
Next Article
Exit mobile version