تمام بڑے فنکاروں کو تربیت کی ضرورت ہے، ساحر علی بگا

معروف گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ تمام بڑے فنکاروں کو تربیت کی ضرورت ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام بڑے سے بڑے فنکاروں کو بھی تربیت اور مشق کی ضرورت ہے اور ایسی ضرورت عمر بھر رہتی ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی ایسا نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی گلوکار یا موسیقار مشہور بن جاتا ہے، اسے آسائشیں ملنے لگتی ہیں تو وہ محنت کرنا چھوڑ دیتا ہے، وہ گانوں پر مشق کرنا چھوڑ دیتا ہے، ایسے گلوکار سے اگر کوئی گانا گوایا جائے اور دوسرے دن مذکورہ گانے میں کچھ تبدیلی کرکے انہیں پھر سے گلوکاری کرنے کو کہا جائے تو وہ نہیں کر پاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے بہت سارے گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ مل کر کام کیا لیکن انہیں کسی کے ساتھ کام کر کے مزہ نہیں آیا، عین ممکن ہے کہ باقی سب کو ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا ہوگا۔
ساحر علی بگا کے مطابق انہیں نئے فنکاروں میں سے کوئی بھی پسند نہیں، البتہ ماضی کے گلوکاروں میں سے انہیں محمد رفیع پسند تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/689120/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/689120/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

