Advertisement

ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

مولانا

ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

پاکستانی فلمسٹار ریما خان نے عالمی شہرت کے حامل اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرکے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اس ملاقات کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ریما خان احترام کے ساتھ مولانا طارق جمیل کے سامنے بیٹھی ہوئی ہیں۔

فلمسٹار ریما خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے محترم مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے پیارے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے لیے ملاقات کی، مولانا صاحب اور ان کے خاندان نے اس موقع پر ہمیں یہی سبق دیاکہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہونا اور اس کی رضا پر راضی ہونا۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے مولانا صاحب اور ان کے خاندان کے قول و فعل میں مکمل توازن دیکھا۔ وہ نہ صرف الفاظ کے ذریعے سبق دیتے ہیں بلکہ عملی طور پر بھی اسلام سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہیں۔

ریما خان نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر لکھا کہ اللہ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

  یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے تلمبہ میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

Advertisement

مولانا طارق جمیل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر 29 اکتوبر کی شب بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement

پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

بعد ازاں مرحوم کے بڑے بھائی مولانا یوسف جمیل نے ویڈیو پیغام میں عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آگئی تھی، بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وہ اتفاقاً گھر میں اکیلے تھے، تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کرسکے اور عاصم نے گیٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار سے بندوق لے کر خود کو گولی مارلی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Next Article
Exit mobile version