سجل علی نے ہالی وڈ کی فلم کیوں ٹھکرائی؟

سجل علی نے ہالی وڈ کی فلم کیوں ٹھکرائی؟
نامور اداکارہ سجل علی پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں ، پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔
سجل علی کا نام پاکستان شوبز انڈسٹری میں کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ ایک خوبصورت ماڈل اور انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا ہے۔
سجل علی آنگن، یقین کا سفر، یہ دل میرا، صنف آہن، عشق لا اور کچھ ان کہی جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے لیے بے حد شہرت رکھتی ہیں۔
دس ملین سے زائد انسٹاگرام پر فالوورز کی حامل اداکارہ نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلم ’مام‘ میں بھی نامور لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے مدمقابل کام کرکے خوب داد سمیٹی۔
سجل علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں ہالی وڈ سے فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس میں کام کر نے سے انکار کر دیا۔
سجل علی نے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ ہالی وڈ کے ایک بڑے پراجیکٹ کے لیے مجھ سے رابطہ کیا گیا تھا، فلم کی کہانی کافی دلچسپ تھی لیکن اس میں ایک بولڈ سین تھا جسے میں نہیں کرسکتی تھی۔
اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ اگر میں کسی طرح وہ سین عکسبند کروا بھی دیتی تو میرے مداح اور ملک کے لوگ ہمیشہ مجھے اس سین سے منسلک کرتے اور میں یوں انہیں مایوس نہیں کرنا چاہتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی ’لفظ کی طاقت‘ سے متعلق پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی
واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ سے سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے فی الحال طلاق کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News