Advertisement

بجرنگی بھائی جان کے اگلے سیکوئل کے متعلق اہم انکشافات

بجرنگی بھائی جان

بجرنگی بھائی جان کے اگلے سیکوئل کے متعلق اہم انکشافات

بالی ووڈ کے بھائی جان، سلمان خان کی سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے پروڈیوسر نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر کےکے رادھاموہن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے اگلے سیکوئل کے لیے اسکرپٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

آیوش شرما کی آنے والی فلم رسلان کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے رادھاموہن نے کہا کہ وجےندرا پرساد نے بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ اکشے کمار کی فلم راؤڈی راٹھور 2 کے ساتھ لکھا ہے۔

پروڈیوسر کے مطابق وہ سلمان خان کو اسکرپٹ سنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کی منظوری کے بعد پراجیکٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

رادھاموہن نے بتایا کہ وجیندر پرساد نے بھجرنگی بھائی جان 2 اور راؤڈی راٹھور 2 کے علاوہ ان کے لیے اسکرپٹ کو حتمی شکل دی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سلمان خان نے اداکاری کی بجرنگی بھائی جان ایک کامیڈی ڈرامہ فلم تھی جسے کبیر خان نے لکھا اور ہدایت کی تھی اور اس کی کاسٹ میں نوازالدین صدیقی اور چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترا بھی شامل ہیں۔ یہ فلم بہت سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی

اس سے قبل رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل میں کرینہ کپور کی جگہ پوجا ہیگڑے کو کاسٹ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version