Advertisement

گاڑی بم سے اڑا دیں گے، سلمان خان کو نئی دھمکی موصول

گاڑی بم سے اڑا دیں گے، سلمان خان کو نئی دھمکی موصول

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑا دینے کی نئی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھمکی سلمان خان کو پیر کے روز واٹس ایپ کے ذریعے ممبئی کے ورلی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آفیشل نمبر پر بھیجی گئی ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں قتل کر دیا جائے گا اور ان کی کار کو بم سے اُڑا دیا جائے گا۔

اس معاملے پر ممبئی پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی اور نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

سیکیورٹی اداروں نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے اردگرد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔

تاہم سلمان خان کو گزشتہ 2 سالوں میں 5 ویں مرتبہ جان سے مار دینے کی دھمکی موصول ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version