Advertisement

رمشا خان کی پرفارمنس نے ’لو گرو‘ کے گانے کو چار چاند لگا دیے

رمشا خان کی پرفارمنس نے ’لو گرو‘ کے گانے کو چار چاند لگا دیے

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم “لو گرو” نے سینما گھروں میں شاندار انٹری دی ہے اور شائقینِ فلم کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔

فلم کا گانا ’رات کے سائے‘ سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز پر دھوم مچا چکا ہے، اس گانے میں اداکارہ رمشا خان اور ہمایوں سعید نے اداکاری کی ہے جبکہ اسے معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی آواز دی ہے۔

’لو گرو‘ کے گانے پر رمشا خان کی دلکش پرفارمنس، رقص اور اسٹائل کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری اور واسع چوہدری کی تحریر کردہ اس فلم کو ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

Advertisement

فلم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے مرکزی کردار نبھائے ہیں، جو 11 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں، ان کی اسکرین پر دوبارہ جوڑی نے فلم بینوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔

Advertisement

’لو گرو‘ کی کہانی ایک نوجوان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو ایک باصلاحیت آرکیٹیکٹ، صوفیہ، کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے، رومانوی مزاح اور جذبات سے بھرپور اس کہانی کو کراچی اور لندن کے خوبصورت مناظر میں فلمایا گیا ہے، جہاں کی سنیماٹوگرافی کو بھی ناظرین نے خوب سراہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version