Advertisement

ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت

ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو جوا ایپ کی پروموشن کیس میں لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

کیس کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی، جہاں یوٹیوبر کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا، تاہم سماعت کا آغاز ان کے وکیل عثمان مشتاق کی تاخیر سے آمد کے باعث دس منٹ مؤخر ہوا۔

دورانِ سماعت وکیل نے عدالت سے اجازت طلب کی کہ ان کا موکل عدالت سے براہِ راست کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

اجازت ملنے پر ڈکی بھائی نے بیان دیا کہ میں اب تک کی تمام تفتیش سے مطمئن ہوں، اگر ادارے مزید تحقیق کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں، میں ریاستی اداروں کی عزت کرتا ہوں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم سے الیکٹرانک ڈیوائسز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی برآمدگی ابھی باقی ہے، لہٰذا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کی جاسکے۔

تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد صرف 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی کہ 5 ستمبر کو دوبارہ پیشی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version