Advertisement

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کا اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دوبارہ فالو کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سجل علی نے احد رضا میر کو دوبارہ فالو کیا ہے، جو ان کی طلاق کے بعد ایک غیر متوقع قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

کچھ مداح اس پیشرفت کو دونوں کے درمیان ’دوستی کی بحالی‘  قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ شائقین ماضی کی مقبول جوڑی کے دوبارہ قریب آنے کی امید ظاہر کر رہے ہیں۔

تاہم متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ جس اکاؤنٹ سے فالو کیا گیا، وہ جعلی یا غیر تصدیق شدہ معلوم ہوتا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے 2017 کے مقبول ڈرامے ’یقین کا سفر‘ میں ایک ساتھ کام کیا، جس میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے حد پسند کیا گیا۔

یہ تعلق حقیقی زندگی میں بھی مضبوط ہوا اور دونوں نے جون 2019 میں منگنی جبکہ مارچ 2020 میں ابوظہبی میں شادی کی، تاہم دو سال بعد ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی، جس پر دونوں کی جانب سے آج تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ علیحدگی کے باوجود سجل علی کے احد کے خاندان سے پیشہ ورانہ تعلقات برقرار ہیں اور وہ اس وقت احد کے والد اور سینئر اداکار آصف رضا میر کے ساتھ ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں کام کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version