Advertisement

بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد کی زندگی پر انجلینا جولی کا اظہار خیال

انجلینا جولی

بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد کی زندگی پر انجلینا جولی کا اظہار خیال

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے 2016 میں اداکار بریڈ پٹ سے ہونے والی طلاق کے بعد اپنی زندگی پر روشنی ڈالی ہے۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ  پہلی بار 2005 کی فلم “مسٹر اینڈ مسز سمتھ” کے سیٹ پر ملے تھے اور کئی سال کی ڈیٹنگ کے بعد 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم طلاق کے دوران انہیں میڈیا کی خاصی توجہ اور عوامی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنی طلاق کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انجلینا جولی، نے انکشاف کیا کہ ان کے بچے اس مشکل وقت میں ان کا سہارا بن گئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ، “ہماری طلاق کے وقت، میرے بچے میرا واحد سپورٹ سسٹم بن گئے،” “میں 26 سال کی تھی جب میں ماں بنی، اور اس نے میری زندگی کو بدل دیا۔ موجودہ حالات میں، اگر میرے بچے نہ ہوتے تو یہ میری زندگی کا سیاہ ترین باب بن جاتا۔”

معروف ہالی ووڈ اداکارہ نے ان چیلنجوں کو بیان کیا جن کا انہیں سامنا کرنا پڑا اور کس طرح زچگی نے اسے تبدیل کیا اور بتایا کہ “مجھے وہ مشکل وقت یاد ہے جس سے میں گزری تھی اور میں نے ان کا کس طرح ان کا سامنا کیا۔ میرے بچوں کی پیدائش نے مجھے ناقابل یقین حد تک مضبوط بنا دیا ہے۔”

Advertisement

ہالی ووڈ کی معروف شخصیت اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک انجلینا جولی نے کئی دہائیوں تک اپنی صلاحیتوں سے اسکرین پر جلوہ افروز ہیں۔

 

Advertisement

اداکارہ کو آخری بار “ایٹرنلز” میں دیکھا گیا تھا اور شائقین 2024 کی آنے والی فلم “کنگ فو پانڈا 4” میں ان کی آواز سننے گے جس میں وہ ماسٹر ٹائیگرس کو آواز دیں گی۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی علیحدگی

سال 2016 میں علیحدگی سے قبل، انجلینا جولی، بریڈ پٹ کے ساتھ دس سال تک ڈیٹنگ کے بعد وہ اداکار کے ساتھ 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے چھ بچے ہیں جن میں میڈوکس، پیکس، زاہارا، شیلو اور جڑواں بچے ناکس اور ویوین شامل ہیں۔

انجلینا جولی

Advertisement

انجلینا جولی ایک امریکی اداکارہ، فلم ساز، مصنف اور انسان دوست خاتون ہیں۔ وہ ایک اکیڈمی ایوارڈ اور تین گولڈن گلوب ایوارڈز سمیت متعدد تعریفیں وصول کرچکی ہیں اور انہیں ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

ایک عوامی شخصیت کے طور پر، اداکارہ کو امریکی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سب سے طاقتور اور بااثر لوگوں میں سے ایک کے طور پر سمجھا جاتا ہے جبکہ مختلف اداروں نے انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/hollywood/2023/09/769524/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/hollywood/2023/09/769524/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال تاحال جاری رہنے کا امکان
سوفی ٹرنر اور جو جونس اپنے بچوں کی ایک ساتھ پرورش کرنے پر رضامند
ہالی ووڈ رائٹرز کی اسٹوڈیوز کے ساتھ نئے معاہدے کی توثیق
انجلینا جولی کی نئی فلم کی پہلی جھلک بنی صارفین کی توجہ کا مرکز
جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈون کی شادی مشکلات کا شکار
ہیری پورٹر کی جادوئی دنیا کے معروف کردار کا انتقال ہوگیا
Next Article
Exit mobile version