ملک بھر میں ڈینگی بےقابو، کراچی میں مزید 66 افراد میں وائرس کی تصدیق

ملک بھر میں ڈینگی وائرس نےپنجےگاڑ لیے۔ سندھ اورپنجاب کے متعددشہروں میں ڈینگی سے اموات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدنئے کیسز رپورٹ کیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس سے 66 افرادمزید شکارہوگئےجبکہ سندھ کے دیگراضلاع سے 3شہری مزیدڈینگی کا شکار ہوگئے۔
رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سے 641 افرادمتاثر ہوئے جبکہ 22 افراددیگر اضلاع سے رپورٹ کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ بھرمیں رواں سال 2 ہزار 165 شہری ڈینگی کا شکار ہوئےجن میں 2 ہزار 74 شہریوں کا تعلق کراچی سے ہےجبکہ 91 کا تعلق سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔
صوبے بھر میں ڈینگی سے اب تک 8 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کراچی سے ہے.
گزشتہ سال صوبےمیں 2088 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں سے 2 جاں بحق بھی ہوئے، 2017 میں 2927 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 12 جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ رواں سال پنجاب میں ساڑھے 4 ہزار افرادڈینگی وائرس کاشکار ہوئےجن میں 5 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔
اعدادوشمارکے مطابق کراچی سمیت سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے اوپر چلی گئی، کراچی میں ڈینگی نے 8 افراد کی جان لے لی، صرف ستمبر میں کراچی میں 480 سے زائد افراد ڈینگی کا شکار بنے۔
کراچی میں انسداد ڈینگی پروگرام کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز ضلع غربی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسرے نمبر پر ضلع جنوبی ڈینگی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر ضلع وسطی میں ڈینگی مچھروں نے عوام کو اپنا نشانہ بنایا ہے، ضلع شرقی چوتھے، کورنگی پانچویں اور ضلع ملیر چھٹے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

