Advertisement

کراچی: انسداد ٹائیفائیڈ مہم 18 نومبر سے شروع ہوگی

Typhoid Campaign

کراچی میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ  کی مہم 18 نومبر سے  شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  شہر قائد میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ  کی مہم 18 نومبر سے  شروع ہوگی جو 30 نومبر تک جاری رہے گی۔

محکمہ صحت نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ مہم کے دوران اپنے 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ کی وجہ آلودہ پانی اور ناقص غذا ہے،ٹائیفائیڈ کا جرثومہ فرسودہ سیوریج سسٹم سے پھیل رہا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کی انسپیکشن ٹیم ٹی سی وی ٹیم کے ہمراہ اسکولوں میں جائے گی۔کسی اسکول کے تعاون نہ کرنے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے اسکول انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ٹائیفائیڈ کے 2016 سے تاحال 5200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  جس میں سے 2 ہزار سے زائد کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں ٹائیفائیڈ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ لیاری کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سائنسدانوں نے نمک اور پانی کی مدد سے ایک فعال انسانی دماغی خلیہ تیار کرلیا
وہ کھانے جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں!!!
غصہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
بجپن میں تازہ پھلوں کا رس مستقبل میں کن امراض سے بچا سکتا ہے؟
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
Next Article
Exit mobile version