اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبہ میں پانچ اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایوان وزیر اعلی میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف تعلیمی اداروں کی خاتون گائیڈسکاوٹس سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹرشاہینہ کریم، خاتون گائیڈانچارج مس آسیہ اورطالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔
طالبات نے تالیاں بجاکرصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکاہال میں بہترین استقبال کیا۔
صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ ماں ہی مہذب معاشرہ کی بنیادرکھ سکتی ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ملکی ترقی میں خواتین کے بنیادی کردار پر یقین رکھتے ہیں۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کوملکی ترقی کیلئے مردوں کے برابرموقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور صحت اورتعلیم کے شعبہ میں بہتری لاکرآسانی پیداکرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ طلباء وطالبات کے اس طرح کے تعلیمی دورے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خواتین کے لئے بہترسے بہترسہولتیں پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں اور بچیوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنامعاشرہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News