دانت صاف کریں اور امراضِ قلب سے بچیں

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں کم سے کم تین مرتبہ دانت صاف کرنے سے امراضِ قلب کے خطرات میں دس فیصد تک کمی لا ئی جا سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر سیئول کی ایھوا ویمن یونیورسٹی کے حالیہ مطالعے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دن میں تین مرتبہ دانت صاف کرنے کا تعلق براہ راست امراضِ قلب کے خطرات میں کمی سے ہے۔
طبی ماہرین نے بتایا کہ دانت صاف کرنے سے ’آٹریئل فبریلیشن‘ کے خطرات کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن متاثر ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مطالعے کے سینئر مصنف ڈاکٹر طائی جِن سونگ نے کہا ہم نے طویل عرصے تک ایک بڑے گروپ کا مطالعہ کیا جس سے ہمیں بہترین نتائج حاصل ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ تحقیق یورپی جرنل آف پریوینٹو کارڈیالوجی میں شائع ہوئی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق متعدد مرتبہ دانت صاف کرنے سے دانت، مسوڑھوں اور منہ میں موجود جراثیم کم ہو جاتے ہیں جس کے بعد یہ جراثیم منہ کے ذریعے خون میں داخل نہیں ہو پاتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے 40 سے 79 سال کی عمر کے ایک لاکھ 61 ہزار افراد کے مطالعے سے منہ کی صحت و صفائی اور دل کی بیماریوں کے مابین تعلق کا جائزہ لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

