Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد کا سیالکوٹ میں نیا ہسپتال بنانے کا اعلان

ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیالکوٹ میں 500 بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر یاسمین راشد نے خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے دوسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی تقریب میں  شرکا  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میڈیکل فیلڈ میں طلباوطالبات کا بہترین رزلٹ دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

    تقریب میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کانووکیشن میں 30نمایاں طلباوطالبات کے درمیان گولڈمیڈل اور سلور میڈلز تقسیم کئے جبکہ 200طلباوطالبات کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ ڈاکٹرز کی بھرتیاں کی گئیں جبکہ کئی دہائیوں بعد پنجاب میں نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں اور آج ڈاکٹرز خدمت انسانیت کے عہد کا حلف اٹھا رہے ہیں ،ڈاکٹرز اپنے پیشہ کو عبادت سمجھ کر لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ  آج سے پہلے کسی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے معیار کو بہتر کرنے کا نہیں سوچا لیکن وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام طبی تعلیمی اداروں میں تعلیمی نظام میں اصلاحات لا کر بہتری لائی جائے گی جبکہ خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں 500بستروں پر مشتمل نئے ہسپتال کے ذریعے لاکھوں افراد کو مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل ہو سکے گی

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود نے صوبائی وزیرصحت کو ادارہ کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق، پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version