Advertisement

روزانہ دوسیبوں کااستعمال کرنےکےنتائج

روزانہ

مشہور مقولہ ہے کی روزانہ ایک سیب کھالینے سے ڈاکٹرکے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہتی، اگر یہ تعداد دو ہوجائے توانتہائی اچھا ہوگا۔

برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی کی ایک طبی تحقیق میں 40 افرادکے ڈیٹا کاجائزہ لیا گیا اورتحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ 2 سیب کھالینے سے نقصان دہ کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح میں تقریباً 4 فیصدکمی لاسکتا ہے۔

ایل ڈی ایل کی مقدارمیں اتنی کمی ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوابیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ریسرچرز کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سیب میں فائبر کی زیادہ مقدار ہونا ہے، اس پھل میں حل پذیر فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔

Advertisement

ریسرچ میں 40 افراد کے خون میں کولیسٹرول کی سطح تھوڑی زیادہ تھی اور انہیں 8 ہفتے تک روزانہ 2 سیب کھانے کا مشورہ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

اختتام پر معلوم ہوا کہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں لگ بھگ 4 فیصد کمی آئی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت ہواہےکہ سیب کھانے والے افراد زیادہ صحت مند اور ان کی خون کی شریانیں زیادہ ریلیکس ہوتی ہیں، جو لوگ روزانہ 2 بڑے سیب کھاتے ہیں ان میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہےمگرصحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح متاثر نہیں ہوتی۔

سیب میں موجود فائبر اور پولی فینولز اہم ہیں اور یہ ہر عمر میں پسند کیے جانے والا پھل ہے۔

محققین کاکہنا تھا کہ سیب کے استعمال سے نقصان دہ کولیسٹرول کی کمی بظاہر کم محسوس ہوتی ہے مگر اس سے خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس ریسرچ کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے اور محققین کے خیال میں مردوں کے مقابلے میں اس پھل کو کھانا خواتین کو زیادہ فائدہ پہنچا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement

2016 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ ایک کیلا یا ایک سیب خون کی شریانوں کی پیچیدگیوں سے لاحق ہونے والے امراض سے موت کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم کردیتا ہے۔ تاہم تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ پھل تازہ ہونے چاہئے کیونکہ پراسیس شدہ پھل میں سے بیشتر طبی فوائد ختم ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

اس ریسرچ کے دوران چین کے 5 لاکھ کے لگ بھگ بالغ افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا جس کی وجہ یہ ہے کہ چینی شہریوں میں پھلوں کے استعمال کا رجحان کافی کم ہے۔

تحقیق کے مطابق ان پھلوں میں پوٹاشیم، فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزا شامل ہوتے ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ان مہلک امراض کی روک تھام کیسے کرتے ہیں۔

ریسرچرزکاکہناہےکہ پھلوں کےکم استعمال کی وجہ سے پھلوں کے استعمال اور ہارٹ اٹیک یا فالج سے موت کا خطرہ کم ہونے کے حوالے سے جانے میں مدد ملی اور خاص بات یہ ہے کہ وہ لوگ پراسیس کی بجائے تازہ پھلوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

تحقیق میں لوگوں کومشورہ دیاگیاہے کہ جو لوگ اکثر پھلوں کو کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں امراض قلب یا فالج کا خطرہ کافی کم ہوتا ہے تو روزانہ کسی ایک پھل کو کھانا صحت کیلئے انتہائی موزوں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version