Advertisement

مالٹے کے طبی فوائد ہزار!

orange

 

مالٹا ہر کسی کا من پسند، ذائقے میں کچھ کھٹا کچھ میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

یہ پھل وٹامنز اور منرلز حاصل کرنے کے لیے بہترین ذریعہ ہے۔ 

مالٹے میں وٹامن سی ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں فائبر اور فولک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے،یہ ’سٹرس فروٹ ‘ فیملی میں سے ایک پھل ہے جو موسم سرما میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ 

کینو میں وٹامن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، ایک بڑے سائز کے کینو میں روزانہ کی بنیاد پر وٹامن سی کی مطلوب مقدار موجود ہوتی ہے۔

Advertisement

وٹامن کی ایک قسم ’ تھیامن ‘ جسے وٹامن بی 1 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے  کینو میں اس کی مناسب مقدار ہوتی ہے ۔

وٹامن B9 یعنی فولک ایسڈ بھی کینو میں پایا جاتا ہے جو صحت کے لیے بہترین ہے۔

پوٹاشیم پائے جانے کے سبب ہائی بلڈ پیشر کے مریض کینو کا استعمال اگر روزانہ کریں تو بلڈ پریشر کو متوازن رہنے میں مدد ملتی ہے۔

مالٹے میں سٹرک ایسڈ کی موجودگی کے باعث گردوں میں موجود پتھری کو آسانی سے زائل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

دل کی صحت خراب ہونے کے سبب دنیا بھر میں وقت سے پہلے اموات ایک بڑا مسئلہ ہے ، کینو کے استعمال سے دل صحت مند اور توانا ہوتا ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق کینو کے جوس یا اس کے کھانے سے دل کی صحت پر براہ راست مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ یہ بند شیریانوں میں جمی چکنائی کو زائل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

فائبر کی موجودگی کے باعث بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر متوازن رہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version