Advertisement

سعودی اسکالر نے کینسر کا علاج دریافت کرلیا

سعودی

سعودی اسکالر نے کینسر کا علاج دریافت کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اسکالر نے کینسر کی بیماری کا علاج دریافت کرلیا ہے اور اس بات کی تصدیق امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سرکاری ایجنسی یو ایس پی ٹو او نے کی ہے۔

وزارت نیشنل گارڈ نے کینسر کی بیماری کے علاج کی اطلاع اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے دی۔

خیال رہے وزارت نیشنل گارڈز نے بتایا کہ محکمہ صحت کے ماتحت کینسر کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ممدوح بن سعود القثامی کو امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سرکاری ایجنسی یو ایس پی ٹو او کی جانب سے کینسر کے علاج کی ایجاد کا سرٹیفکیٹ موصول ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر ممدوح بن سعود القثامی نے ایک خط کے ذریعے وزارت نیشنل گارڈز اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

سعودی اسکالر نے خط میں کہا کہ میں وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر کا خصوصی طور پر مشکور ہوں۔

ڈاکٹر ممدوح بن سعود القثامی نے کہا کہ شہزادہ عبداللہ بن کی سرپرستی نہ ہوتی تو ہمیں یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی۔

انہوں نے کا کہ یہ کامیابی ہم سب کیلئے باعث مسرت ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ممدوح القثامی وزارت نیشنل گارڈ کے ادارہ صحت میں کینسر کے شعبے میں فزکس میڈیسن کے سربراہ ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے 2013ء میں آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں فزکس میں پی ایچ ڈی کی تھی۔

اس سے قبل ڈاکٹر القثامی نے کینسر کے امراض سے متعلق ایم ڈی اینڈرسن سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ڈاکٹر القثامی 2006ء کے دوران امریکہ میں کینسر کے امراض کے معالجین کے پہلے زمرے میں رجسٹر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
بھنویں بنوانے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر!
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
کیلے کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
شدید گرمی سے بچنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟
Next Article
Exit mobile version