Advertisement

چینی یا براون شوگر؟

چینی

چینی کئی مراحل سے نکل کر تیار ہوتی ہے اور اس میں کچھ کیمیکل بھی ملائے جاتے ہیں لیکن اس کے برعکس براؤن شوگر ابتدائی مراحل میں تیار ہوجاتی ہے اس لئے یہ چینی سے بہتر ہے- یقیناً صحت کے لئے بھی براؤن شوگر چینی سے بہتر جانی جاتی ہے- ایک چمچ سفید چینی میں 48 کیلوریز ہوتی ہیں اور براؤن شوگر میں 45 کیلوریز ہوتی ہیں۔

براؤن شوگر میں آئرن،کیلشیم،پوٹاشیم ،فاسفورس اور میگنیشیم پایا جاتا ہے ۔شوگر کے مریض اور زیادہ وزن والے لوگ اس کا استعمال نہ کریں۔لیکن اگر شوگر کے مریضوں کو چینی کا استعمال کرنا ہی ہے تو پھر براؤن شوگر کا کر لیں جو چینی سے کم نقصان پہنچاتی ہے۔

ایک نارمل انسان بھی اگر براؤن شوگر کا زیادہ استعمال کرے گا تو یہ اس کے لئے بھی نقصان دہ ہو گی۔براؤن شوگر کے بار بار استعمال سے ذیابیطس ٹو،دل کے امراض،سوزش اور کینسر بھی ہو سکتا ہے۔اس لئے براؤن شوگر یا وائٹ شوگر کا زیادہ استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کبھی کبھی براؤن شوگر کا استعمال کرتے ہیں تو اس کا آپ کی صحت پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ اس کا استعمال سفید چینی سے بہتر ہے۔ ہمیں میٹھا کم ہی استعمال میں لانا چاہئے۔ہامرے جسم کو میٹھے کی ضرورت ہے خاص طور پر ہمارے دماغ کو زیادہ ضرورت پڑتی ہے- مٹھاس کے مالیکیولز سے حاصل ہونے والے ہائیڈریٹس نظام انہظام میں جا کر گلوکوز کی شکل اختیار کر لیتے ہیں- جنہیں جسم کے خلیے استعمال میں لاکر توانائی بناتے ہیں اور دماغ کو طاقت فراہم کرتے ہیں-

لیکن ہمیں قدرتی پھلوں اور سبزیوں سے یہ مقدار پوری کرنی چاہیے نہ کہ براؤن شوگر یا وائٹ شوگر سے اسے پورا کریں۔ براؤن شوگر جلد کے لئے مفید ہے تاہم یہ عمر درازی کا باعث بنتی ہے براؤن شوگر کمزور جسم کو طاقت فراہم کرتی ہے۔

Advertisement

براون شوگرکے نقصانات دیکھیں تو اس سے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں چربی بڑھ جائے گی۔ براؤن شوگر سے سوجن بھی ہو سکتی ہے- اب فیصلہ آپ پر ہے کہ آپ براؤن شوگر کا استعمال کرنا چاہیں گے یا نہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version