Advertisement

شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں، وزیراعظم

پانی کے ذخائر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ملک میں شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں صحت انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ صحت انشورنس کارڈ دینے پر ڈاکٹرصاحبہ کو مبارکباد دیتے ہوں۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی نجکاری نہیں کر رہے بلکہ انہیں خود مختار بنا رہے ہیں اور مجوزہ اصلاحات کے ذریعے سرکاری انتظامی امور تشکیل پائیں گے جن کا معیار بھی پرائیوٹ اسپتالوں کی طرح ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ میڈیکل آلات کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے تاکہ لوگ ملک میں اسپتال بنائیں اور معیاری اور سستا علاج فراہم کریں۔

عمران خان نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے سب سے مشکل کام علاج ہوتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں احتساب کا نظام نہیں ہے، اصلاحات کے بعد سرکاری اسپتالوں کی مینجمنٹ پرائیوٹ اسپتالوں کی طرح ہوگی۔

Advertisement

آٹا بحران، وزیراعظم نے حکومتی غفلت تسلیم کرلی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ اللّٰہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں تو آپ کی زندگی بدل جاتی ہے، ہم نے سب سے پہلے کمزور طبقے کو اٹھانا ہے۔

اس سے قبلوزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 15 ارب کا پیکج دیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آٹا بحران اور چینی کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے اشیائے خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سےسختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
کشمش کا پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version