Advertisement

سینیٹائزربنانےکاآسان اورسستاطریقہ

سینیٹائزر

کرونا وائرس کے خطرے سے اس وقت پوری دنیا ایک افراتفری کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایک جانب تو ہونے والی اموات نے دنیا بھر کو خوفزدہ کیا ہوا ہے تو دوسری جانب اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے مشوروں نے لوگوں کو مزید خوفزدہ کردیا ہے  ۔

کروناوائرس سےبڑھتی متاثرہ افرادکی تعداد اوراموات کی  وجہ سےسینیٹائزراورماسک کی کمی ہوگئی ہےاوراگرہےبھی تومہنگے داموں فروخت  کئے جارہےہیں ۔

  اس حوالےسےآج ہم آپ کو گھر پرہی اچھا اورسستاسینیٹائزربنانےکاطریقہ بتائيں گےتاکہ آپ اپنےگھرمیں خود سےسینیٹائزربنا کر خود کواورگھر والوں کوکروناکےخطرےسےمحفوظ رکھ سکیں ۔

تیاری کےلیےسامان 

Advertisement

دو تہائی کپ آئسو پروپائل الکحل

ایک تہائی کپ ایلو ویرا جیل
آٹھ سے دس قطرے آئل (اس کے لیس پودینہ ، یا لوینڈر یا لونگ یادارچینی کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے) یہ بھی آسانی سے میڈيکل اسٹور سے دستیاب ہوتا ہے۔

بنانےکاطریقہ

الکحل اورایلوویراجیل کوایک پیالےمیں اچھی طرح مکس کر لیں اگرآپ اس آمیزے کوگاڑھا کرنا چاہتے ہیں تو اس میں ایلو ویرا کی مقدار کو بڑھا بھی سکتے ہیں اس کو چمچے سے اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ یہ ایک ہموار جیل کی شکل اختیار کر لے

اس کے بعدچند قطرےآئل کے شامل کریں اوراس کے ساتھ ساتھ اس بات کو محسوس کرتےرہیں کہ آئل کامقصداس آمیزےکوخوشبودار بنانے کے ساتھ ساتھ جراثيم کش بھی بناناہے۔

Advertisement

 

 اسی وجہ سےبتائے گئے آئل میں سے کوئی شامل کریں لیکن اگرآپ کوان کی خوشبوپسندنہیں ہےتوآپ اپنی پسندسےبھی کسی خوشبودار تیل کا استعمال کر سکتے ہیں اور اس آئل کی مقدار اپنی پسند کے مطابق بھی کر سکتےہیں- ۔

تیارشدہ آمیزےکوکسی قیف یافنل کی مددسے بوتل میں محفوط کرلیں اس آمیزے کے گاڑھےہونےکےسبب اس کوبوتل میں منتقل کرنے کےلئےقیف کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

 

Advertisement

ضروری نوٹ!

یاد رکھیں کہ سینیٹائزرکااستعمال ہاتھ دھونے کا نعم البدل نہیں ہے اس کو صرف اس صورت میں استعمال کریں جب آپ کے پاس ہاتھ دھونے کی سہولت موجودنہ ہو-۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version