Advertisement

پاکستان میں کرونا وائرس کاایک اور کیس

پاکستان

 پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آ گیا ۔خطرناک وائرس سے متاثرہ شخص کا تعلق وفاق کے زیر انتظام علاقے سے ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں پانچویں کرونا کیس کی تصدیق کردی، انہوں نے بتایا ہے کہ پانچویں مریض کا تعلق وفاقی علاقے سے ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے مطابق گلگت کی رہائشی 45 سال کی خاتون میں کرونا وائرس پایا گیا ہے، خاتون چند دن قبل ایران سے آئی تھی، خاتون کے اہلخانہ کے بھی کرونا وائرس کے متعلق ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے 6 مارچ تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل پاکستان میں کرونا وائرس کے 4 کیس سامنے آئے تھے جن میں دو کا تعلق کراچی اور دو کا وفاق سے تھا۔

چین سے نکلنے والا کرونا وائرس 75 ملکوں تک پہنچ گیا جس سے دنیا بھر میں تقریبا 3 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version