Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر قومی یکجہتی کا مظہر ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

کیسز میں مزید اضافہ

وزیراعظم  کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر  کہتے ہیں کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر قومی یکجہتی کا مظہر ہے جو کورونا سے متعلق معلومات کے لئے ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پاکستان میں  بننے والے سینیٹائزر کی اکثریت غیر معیاری ہیں جس پر تجزیہ کیا تو پتہ چلا ستر فیصد سینیٹائزرز میں الکوحل ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور یہ قومی یکجہتی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی مستقبل کی ضروریات کی تیاری کر رہے ہیں جن میں وہ لوگ اور صف اول کا کردار ادا کرنے والا میڈیکل سٹاف شامل ہے جو اس بیماری کے خلاف لڑ رہاہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ ذاتی تحفظ کے سامان کو صحت کے ماہرین درست طور پر استعمال نہیں کر رہے جن میں گاؤن، ماسکس اور سوٹ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کے علاج ،نگہداشت میں مصروف تمام طبی عملے کو سامان فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے کے یہ فوائد آپکو ضرور پسند آئیں گے
کیا آپ پپیتا کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
سائنس کے مطابق کون سی غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہیں؟
ایواکاڈو کھانے کا یہ فائدہ آپکو حیران کردے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version