Advertisement

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کےخلاف کارروائی

ہیلتھ ورکرز

سندھ: محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سطح پر قائم کورونا ویکسین مرکز میں میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض ہیلتھ ورکرزکی جانب سے لازمی ویکسین سے انکار کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

محکمے کی پالیسی یہ ہے کہ ویکسینیشن سےکوئی منع نہیں کرسکتا اور اگر منع کرے گا تو اس کو جو بینیفٹ الاؤنسز ملے ہیں وہ روک دیئے جائیں گے۔

واضح رہےکہ محکمہ صحت کے حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین سمیت عام افراد کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

Advertisement

کورونا ویکسین کا دائرہ کار اب فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے بڑھاکرنجی شعبے کے بھی تمام ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز تک پھیلادیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version