Advertisement

نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے جادوئی فوائد

پانی روزہ

جہاں ایک طرف طبی ماہرین کی جانب سے رمضان کے دوران مرغن غذاؤں اور زیادہ کھانے سے پرہیز تجویز کیا جاتا ہے وہیں گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بے شمار فوائد بھی گنوائے جاتے ہیں۔

سحری کے بعد تقریباً 15 سے 16 گھنٹوں کے بعد جب افطار کا وقت آتا ہے تو یہ نہایت قیمتی وقت ہوتا ہے اس دوران ہم کیا کھا پی رہے ہیں، گھنٹوں کی بھوک کے بعد اگر پہلا گلاس نیم گرم پانی کا پی لیا جائے تو افطار کے بعد پیش آنے والی کافی شکایات سے نجات مل سکتی ہے۔

نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں وزن میں کمی سے لے کر دل، گردوں اور پھیپھڑوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ جِلد صاف اور خوبصورت ہوتی ہے۔ انسان خود کو چاق و چوبند اور توانا محسوس کرتا ہے۔ طبیعت کا بوجھل پن منٹوں میں غائب ہو جاتا ہے ۔

Advertisement

نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں انسانی جسم کے اندرونی اعضاء فوراً فعال ہو جاتے ہیں اور جسم میں موجود مضر صحت مادوں کو بھی خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔

رمضان کے دوران اکثر اوقات نظام ہاضمہ خراب رہتا ہے، اس کی وجہ سحری اور افطار کے دوران پانی کا کم استعمال اور مضر صحت غذاؤں کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، نیم گرم پانی پینے کے نتیجے میں بڑی اور چھوٹی آنتوں کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔ قبض سے بھی نجات ملتی ہے۔

 افطار کے دوران نیم گرم پانی پینے سے غذا آسانی سے ہضم بھی ہو جاتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version