Advertisement

فروٹ چاٹ میں یہ پھل ہر گز شامل نہ کریں

فروٹ چاٹ

غذائی ماہرین کے مطابق رمضان کے پورے مہینے فروٹ چاٹ کا باقاعدگی سے استعمال کرنا صحت کےلئے بےحد مفید ہے۔

فروٹ چاٹ دل کو طاقت اور معدے کو فرحت بخشتی ہے۔

فروٹ چاٹ کھانے کے نتیجے میں جہاں خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے وہیں مجموعی صحت پر بھی بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

فروٹ چاٹ کھانے کے فوائد تو بےشمار ہیں مگر اس بات کا دھیان رکھنا بھی بے حد ضروری ہے کہ اسے بناتے وقت کوئی غلطی تو نہیں کی جارہی ہے ؟

کیونکہ کچھ پھلوں کا ایک ساتھ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement

تربوز

غذائی ماہرین کی جانب سے تربوز کو فروٹ چاٹ میں شامل کرنے سے منع کیا جاتا ہے، اس میں وافر مقدار میں پانی شامل ہوتا ہے۔

تربوز اور پانی کے ایک ساتھ استعمال سے ہیضہ ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

روزے دار جیسے ہی روزہ افطار کرتا ہے تو وہ سب سے پہلے کھجور کے ساتھ ایک گلاس پانی پیتا ہے، اس کے بعد جب یہ فروٹ چاٹ کھائی جاتی ہے تو اس میں موجود تربوز ہیضہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

تربوز کو فروٹ چاٹ میں شامل کرنے کے بجائے افطاری کے بعد بھوک محسوس ہونے پر کھائیں۔

کیلے

Advertisement

ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر دسترخوان پر لسی یا دودھ سے بنی کوئی اور غذا بھی موجود ہے تو اس دن کیلے کا استعمال فروٹ چاٹ میں نہ کریں، ایسا کرنے سے پیٹ خراب اور طبیعت گھنٹوں بوجھل ہو سکتی ہے۔

لیموں 

کچھ لوگوں کو فروٹ چاٹ میں کھٹائی اچھی لگتی ہے، کوشش کریں فروٹ چاٹ بناتے ہوئے اس بات کا خیال رہے کہ اس میں لیموں شامل نہ کریں۔

غذائی ماہرین کے مطابق فروٹ چاٹ کا ذائقہ بڑھانے کے لیے کریم کا استعمال کیا جا سکتا ہے مگر فروٹ چاٹ میں اس دوران لیموں کا رس شامل نہ کریں۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version