Advertisement

کورونا سے متاثرہ خواتین کا دودھ نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا ہے، تحقیق

کورونا سے متاثرہ خواتین

کورونا سے متاثرہ مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلا سکتی ہیں کیونکہ ماں کے دودھ میں وبائی مرض کے ذرات موجود نہیں ہوتے ہیں۔

 رپوٹس  کے مطابق امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ خواتین کا دودھ نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا ہے۔

ماں کا دودھ نومولود بچے کے لئے غذائیت سے بھرپور ثابت ہوتا ہے اور جو واحد ان کی خوراک کا ذریعہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لئے 65 ماؤں کے دودھ کے نمونوں کا معائنہ کیا گیا ہے جن میں کورونا کی تشخیص کو کم سے کم 2 ماہ کا عرصہ گزر چکا تھا۔

ان نمونوں سے معلوم ہوا کہ کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود بھی ان ماؤں کے دودھ میں اینٹی باڈیز بننا شروع ہوگئیں تھیں۔

Advertisement

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کا شکار ہونے والی خواتین 10 ماہ تک اپنے دودھ کے ذریعے وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز بچوں تک منتقل کرتی رہتی ہیں۔

خیال رہے کہ ماں کا دودھ نومولود بچے کے لئے ایک واحد خوراک کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے جو کہ غذائیت سے بھرپور اور بچے کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

یہ ایک ایسا عمل ہے جو کہ قدرتی طور پر فعال ہوتا ہے اور ہر طرح کے بیکٹیریا سے پاک اور شفاف ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Next Article
Exit mobile version