Advertisement

یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے

یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے

یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے

ذیابیطس ایک دائمی مرض ہے جو اس وقت جنم لیتا ہے جب جسم خون میں شکر کی سطح کو مؤثر طریقے سے منظم نہیں کرپاتا، اس طرح غذا میں موجود چینی گلوکوز میں تبدیل ہوئے بغیر خون میں شامل ہوجاتی جس سے صحت کے کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں، تاہم دارچینی اس مرض کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دارچینی خون میں شکر کی سطح کو کم کر سکتی ہے، لوگوں کو وزن کم کرنے اور ذیابیطس سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔

 

ایک ایسی دنیا میں جہاں ورزش کا فقدان ہے، اور خوراک بھی ناقص ہے، ذیابیطس ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ امپیریل کالج لندن کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد اس کے حل کے لیے دار چینی کی طرف دیکھ رہی ہے۔

Advertisement

 

دار چینی مؤثر طریقے سے شوگر کو خون سے باہر لا کر چربی کے خلیوں سے پٹھوں کی طرف لے جاتی ہے جہاں انہیں ورزش کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔

جب خون میں شکر کی سطح بڑھ جاتی ہے، تو آپ کا جسم ذخیرہ کرنے کے عمل کو متحرک کرنے کے لیے انسولین تیار کرتا ہے۔ تاہم، وقت کے ساتھ ساتھ انسولین کا ردعمل کم ہو جاتا ہے جس سے آپ کے خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

دار چینی کیسے کام کرتی ہے

مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ذیابیطس سے پہلے کے مرحلے میں جسے پری ذیابیطس کہاجاتا ہے لوگوں کے لیے دار چینی کی اضافی خوراک کا 12 ہفتے کا کورس گلوکوز کی مزاحمت کو بہتر بنا سکتا ہے اور ذیابیطس بڑھنے کے عمل کو سست کر سکتا ہے۔

ایک اور تحقیق کے مطابق روزانہ ایک، تین یا چھ گرام دارچینی کا استعمال سیرم گلوکوز، ٹرائی گلیسرائیڈ، ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ٹائپ ٹو ذیابیطس والے افراد میں مجموعی کولیسٹرول کو کم کر سکتا ہے۔ اسی طرح ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کی خوراک میں دار چینی کو شامل کرنا خطرے کے عوامل کو کم کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دار چینی بالکل اسی طرح کام کرتی ہے جیسے ورزش۔

Advertisement

دار چینی لینے کا طریقہ

دارچینی کے بہت سے سپلیمنٹس بازار میں عام دستیاب ہیں۔ تاہم، بہترین نتائج کے لیے ضروری ہے کہ گھر میں موجود تازہ دارچینی استعمال کی جائے، روزانہ صبح اپنے ناشتے پر آدھا چائے کا چمچ پسی دارچینی چھڑک کر استعمال کریں یہ مقدار خون میں گلوکوز کی سطح پر نمایاں اثر ڈالنے کے لیے کافی ہے۔ تاہم، اس کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں۔

ماضی میں کی جانے والی بہت سی تحقیق میں دار چینی اور صحت کے درمیان مثبت تعلق کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تاہم، یہ کبھی بھی صحت مند غذا اور ورزش کے فوائد کی جگہ نہیں لے سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
روغن زیتون کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version