Advertisement

غریب ممالک کو ایک ارب کورونا ویکسین کی خوراکوں کی فراہمی

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی اب تک ایک ارب خوراکیں بھیجی گئیں ہیں۔

اتوار کو ایک بیان میں اقوام متحدہ کی صحت سے متعلقہ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز روانڈا بھیجی جانے والی 11 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں، کوویکس پروگرام کے تحت سپلائی کی جانے والی ایک ارب خوراکوں میں شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت عرصے سے ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم پر تنقید کر رہا ہے اور ویکسین سازوں اور دیگر ممالک سے درخواست کر رہا ہے کہ وہ کوویکس کو ترجیح دیں۔

ادارے کے مطابق 194 ممبر ممالک میں سے 36 مملک میں ویکسینیشن کی شرح 10 فی صد سے کم ہے جبکہ 88 ممالک میں یہ شرح 40 فی صد سے کم ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ پروگرام اب تک 144 ممالک تک ڈیلیوریز کر چکا ہے لیکن جو کام ہو چکا ہے یہ صرف باقی رہ جانے والے کام کی یاد دیانی کراتا ہے۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا کہ کوویکس کے عزائم کو امیر ممالک کی جانب سے کی جانے والی ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے سمجھوتہ کرنا پڑا۔ تباہ کن پھیلاؤ کی وجہ سے سرحدیں اور سپلائی دونوں بند ہوگئیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ لائسنز، ٹیکنالوجی اور ادویاء ساز کمپنیوں کی معلومات کا اشتراک نہ ہونے کا مطلب تھا کہ دوا سازی کی صلاحیت بے کار گئی۔

دسمبر کے آخر میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے سب پر زور دیا تھا کہ نئے سال کا عہد کریں کہ جولائی کے شروع تک ممالک اپنی 70 فی صد تک عوام کو ویکسین لگائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Next Article
Exit mobile version