Advertisement

پاکستان کا چینی روایتی ادویات کے کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان

پاکستان کی ہیلتھ اتھارٹیز نے پیر کو کووڈ کے مریضوں کے لیے چین کی روایتی جڑی بوٹی کی ادویات کے کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جِنہوا شِنگن گرانولز نامی چینی دوا پہلے ہی چین میں کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنس کے ڈائریکٹر پروفیسر اقبال چوہدری نے رپورٹروں کو بتایا کہ چوں کہ اس کو کووڈ-19 کے مختلف ویریئنٹس کے مریضوں پر آزمایا گیا تھا، ہمیں توقع تھی کہ یہ دیگر ویریئنٹس کی طرح اومیکرون کے لیے بھی مؤثر ہوگی۔

پرنسپل انوسٹیگیٹر ڈاکٹر رضا شاہ نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ ٹرائلز 300 مریضوں پر کیے گئے جن کا علاج گھروں پر کیا گیا اور یہ دوا درمیانی شدت کے کووڈ کیسز پر کام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی تاثیر کی شرح 82.67 فی صد تھی۔

Advertisement

ٹرائلز کی تصدیق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستانی (DRAP) کی جانب سے کی گئی۔

پیر کے روز پاکستان میں 4340 کووڈ-19 کے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو تین مہینوں میں کسی بھی دن ریکارڈ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

ملک کا سب سے بڑے شہر کراچی میں ہفتے کے آخر میں مثبت کیسز کی شرح 39.39 فی صد ریکارڈ کی گئی، جو اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ سات دنوں میں پاکستان میں کووڈ کیسز کی شرح میں 170 فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ اموات کی شرح میں 62 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version