Advertisement

دنیا بھر میں 74 فیصد اموات کن امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں؟ رپورٹ نے سب کے ہوش اڑادیئے

دنیا بھر میں 74 فیصد اموات امراض قلب، کینسر اور ذیابیطس جیسی جان لیوا بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں۔

 حالیہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہر سال 4 کروڑ 10 لاکھ افراد امراض قلب، کینسر اور ذیابیطس جیسی جان لیوا بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ خطرناک بیماریاں زیادہ تر غریب یا متوسط آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔

 ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے ان امراض کا علاج ممکن ہے لیکن اس کے لیے کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اب ہم آپ کو بتائیں گے وہ عناصر جو ان امراض کی وجہ بنتے ہیں۔

Advertisement

 تمباکو نوشی، ناقص غذا، جسمانی طور پر متحرک نہ ہونا، فضائی آلودگی اور الکحل، یہ تمام وہ عناصر ہیں جن کے استعمال سے ان امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی کے نتیجے میں ہر سال 80 لاکھ، ناقص غذا کے باعث ہر سال 80 لاکھ اور الکحل کے استعمال سے ہر سال 17 لاکھ افراد کی اموات ہوتی ہیں۔

  اس کے علاوہ اگر ہم ان عناصر کی روک تھام کرتے ہیں تو آئندہ 7 برسوں میں 3 کروڑ 90 لاکھ زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Next Article
Exit mobile version