Advertisement

وٹامن بی 12 کی کمی کن امراض کا سبب بنتی ہے

اچھی صحت کے لیے جسم میں تمام ہی وٹامنز اور منرلز کا توازن میں ہونا نہایت ضروری ہے کسی ایک وٹامن کمی صحت کے معیار کو متاثر کرسکتی ہے، ان ہی میں وٹامن بی 12 شامل ہے۔

یہ وٹامن جسم میں میٹابولزم کو تیز کرنے، ڈی این اے کی بناوٹ اور خون کے سرخ خلیات کی افزائش میں اہم کردارادا کرنے کے ساتھ ہی تقریباً تمام ہی خلیات کا لازمی جز ہے۔ جسم میں اس وٹامن کی کمی نظام انہضام میں بگاڑ کا سبب بنتی ہے جس سے غذا کا جزوبدن ہونے کے لیے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 وٹامن بی 12 کی کمی سے جسم اپنے افعال صحیح طرح سے انجام نہیں دے پاتا، جسم میں خون کی کمی کا مرض جسے انیمیا کہاجاتا ہے اسی وٹامن کی کمی کی وجہ سے جنم لیتا ہے اس مرض  میں خون کی سرخ خلیات کم ہوجاتے ہیں جس سے جسم کے دیگر اعضاء تک آکسجین کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اس کی کمی جسم میں کمروزی تھکاوٹ، ارتکاز کی کمی کا باعث بنتی ہے جبکہ جسم کو توازن  میں رکھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

یہاں یہ بات جاننا نہایت ضروری ہے کہ جسم یہ وٹامن خود نہیں بناتا اس کے لیے اسےبیرونی ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے،یہ گوشت اور ڈیری مصنوعات، انڈے، مرغی اورسیریل میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

Advertisement

اوسطاً، 14 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو روزانہ تقریباً 2.4 مائیکروگرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کا جسم اس وٹامن کی اضافی مقدا جگرمیں جذب کر لیتاہے اور جب اسے غذا سے حاصل نہیں کر پاتا تو جسم اس اضافی وٹامن کواستعمال میں لاکر جسم کے افعال کو بہتر اندازمیں جاری رکھتا ہے۔ تاہم اس کے نتیجے میں کمزوری اور تھکاوٹ کا سامنا رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version