Advertisement

بغیر کسی پلاسٹک سرجری کے چہرے کو خوبصورت اور جوان رکھنے کا آسان ترین نسخہ

 آج ہم آپکو ایسے نسخے بتائیں گے جس سے آپ بغیر کسی پلاسٹک سرجری کے چہرے کو خوبصورت اور جوان رکھ سکیں گے۔

خوبصورت دکھنا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے اور ہر کوئی اپنے آپکو حسین بنانے کے لئے مہنگی کریموں کا استعمال کرتا ہے جس سے اُس وقت تو فائدہ پہنچ جاتا ہے لیکن بعد میں جلد کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تو ایسے میں مہنگی کریموں کے پیچھے بھاگنے سے اچھا ہے کہ گھریلو ٹوکٹے آزمائیں۔

ٹماٹر

ٹماٹر کے ٹکڑوں کو ہفتے میں ایک بار 20 منٹ کے لیے چہرے پر رکھ کر نرم، ہموار اور نوجوان جلد کی واپسی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اگر جلد سوجن کی شکار ہے تو ٹماٹر جوس کو چہرے پر ملیں۔

آلو

آلو جلد کو نوجوان بنانے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے، جو کہ جلد کو جھریوں سے پاک کرسکتا ہے۔

15 منٹ کے لیے آلو کے ماسک کو ہر روز لگائیں۔

لیموں

لیموں چہرے کی رنگت کو بحال، کیل مہاسوں کے اثرات اور ایج اسپاٹس سے نجات کے لیے بہترین ہے۔

Advertisement

لیموں جلد کو ہموار بنانے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی بناتا ہے۔

اس کے لیے لیموں کے عرق کو لوشن کے طور پر استعمال کریں اور روزانہ کی بنیاد پر چہرے پر ملیں۔

کھیرے

کھیروں کا ماسک کیل مہاسوں کے علاج کے لیے بہت موثر نسخہ ہے۔

کھیروں کو کاٹ لیں اور اس کے گول ٹکڑوں کو کم از کم پندرہ منٹ تک کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں۔

بیکنگ سوڈا

Advertisement

بیکنگ سوڈا اور زیتون کے تیل کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور اس مکسچر کو چہرے کی صفائی کے لیے ہفتے میں ایک بار استعمال کریں۔

سوڈے کا ماسک بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چائے کا چمچ دہی ملائیں۔

اس ماسک کو دس منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں جو کہ لٹک جانے والی جلد کو ٹائٹ، مستحکم اور ہموار کردیتا ہے۔

شہد

شہد کو چہرے اور گردن کے حصے میں لگائیں اور بیس منٹ بعد گرم پانی سے دھو لیں۔

عمر کے اثرات زائل کرنے والا ماسک بنانے کے لیے شہد اور دارچینی کی یکساں مقدار کو استعمال کریں۔

Advertisement

ناریل کا تیل

ناریل کے تیل کو نرمی سے چہرے پر لگا کر پتلی تہہ سی بنالیں، اور پانچ منٹ بعد ٹشو سے صاف کرلیں، یہ جلد کو تازہ دم اور نوجوان بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

زیتون کا تیل

صبح اور شام کے وقت زیتون کے تیل کے چند قطرے آنکھوں کے نیچے لگائیں تاکہ جھریوں سے نجات پائی جاسکے۔

چینی

چینی بہت زیادہ کھانا تو نقصان دہ ہوسکتا ہے مگر یہ چہرے کی صفائی اور چمک بحال کرنے کے لیے بھی فائدہ ہے۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کی صفائی موثر طریقے سے کرتی ہے، جلد کو نرم، ہموار اور جگمگاتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار اپنے چہرے کو گیلا کریں اور چینی رگڑیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version