Advertisement

جامنی مکئی کے حیرت انگیز فوائد جنہیں جاننا آپ کے لیے نہایت ضروری ہے

صحت کے حوالے سے پھلوں اور سبزیوں کے رنگ نہایت اہمیت رکھتے ہیں ان کے رنگ جتنے گہرے ہوں گے ان میں صحت بخش اجزاء کی مقدار اور تاثیر اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

یوتوآپ نے پیلی مکئی پاپ کارن، بھٹے یا بے بی کارن کی صورت میں ضرور کھائی ہوگی تاہم جامنی مکئی کے بارے میں کم ہی سنا ہوگا۔ جامنی مکئی دنیا بھرمیں مکئی کا ایک منفرد رنگ لیے صحت سے  بھرپور سبزی میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ صحت کے حوالے کتنی افادیت رکھتی جانتے ہیں۔

جامنی مکئی کو نیلی مکئی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک عام مکئی کی طرح ہے، لیکن اس کے دانے جامنی رنگ کے ہوتے ہیں اس میں نہایت طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ، سوزش کش خواص اور کینسر سے بچاؤ کے لیے اہم اجزاء پائے جاتے ہیں۔

جامنی مکئی کی خصوصیات:

جامنی مکئی قدرتی رنگ لیے تین طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

Advertisement

فوائد:

جامنی رنگ کی مکئی مختلف قسم کے فائٹونیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتی ہے جس میں بڑی مقدار میں اینتھوسیانینز شامل ہوتے ہیں، یہ ایک قسم کا فلیوونائڈ ہے جو جامنی، سرخ یا نیلا رنگ پیدا کرتا ہے۔ جبکہ اینتھوسیانینز ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو  سوزش کو دور کرکے بیماریوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ میں معاون

اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جامنی مکئی سے نکالے گئے اینتھوسیانز نے وٹرو کینسر کے 20 فیصد خلیات کو ہلاک کردیا۔ جبکہ انہوں نے اس کا موازنہ پودوں کے مختلف ذرائع جیسے مولیاں، انگور، مولی، جامنی اورگاجر سے حاصل ہونے والے اینتھوسیانز سے کیا ہے۔

 وزن میں کمی میں مددگار

جاپان کی دوشیشا یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق میں جامنی مکئی کے اینتھوسیانین C3G کی موٹاپا مخالف صلاحیت پر غور کیا گیا۔ محققین نے پایا کہ غذائی C3G چوہوں میں موٹاپے کو روکتا ہے۔ اس لیے وہ پرامید ہیں کہ انسانوں میں بھی ایسا ہی ربط مزید مطالعات میں مل جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version