Advertisement

جم کے بغیر صحت اور فٹنس حاصل کرنے کے چند منفرد طریقے

صحت

جم کے بغیر صحت اور فٹنس حاصل کرنے کے چند منفرد طریقے

یہ عام خیال ہے کہ خود کو فٹ اور صحت مند رکھنے کے لیے جم جا کر بہت زیادہ ورزش اور غذائی پرہیزکی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم ایسا ہرگز نہیں ہے آپ یہ اہداف بغیر جم کے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ذرا سمجھداری سے کام لیں تو دن بھر میں کچھ ایسے کام ہیں جنہیں کر کے آپ بغیر کسی جم کے فٹنس حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ اس کی سب اچھی بات یہ ہے کہ اس طرح کی جسمانی سرگرمیاںاتنی تھکاوٹ کا باعث بھی نہیں بنتی۔

یہاں پر ایسی ہی چند حیرت انگیز سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو اس ضمن میں کافی مفید ثابت ہوں گی۔

سیڑھیاں چڑھنا

سیڑھیاں چڑھنا ایک انتہائی صحت مند سرگرمی ہے جوآپ کی ٹانگوں کی طاقت بڑھانے کے ساتھ آپ کی قلبی صحت کو بہتر بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ صحت مند جسمانی وزن حاصل کرنے اور برقرار رکھنے میں مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ، یہ جسم کے نچلے پٹھوں کو مضبوط بنانے اورہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کو بھی برقرار رکھتی ہے۔

رسی کودنا

رسی کودنے سے آپ کے دل کی صحت بہتر ہونے کے ساتھ کیلوریز زیادہ استعمال ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ آپ کی ہڈیوں کی کثافت کو بنانے اور برقرار رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ رسی کوکودنا سے ٹانگوں کے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

پہاڑوں پر چڑھنا

پہاڑوں پر چڑھنا بھی ایک قلبی ورزش ہے۔ جو آپ کے دل کو صحت مند رکھتی ہے، جبکہ تناؤ اور اضطراب کی سطح کو کم رکھنے بھی مدد دیتی ہے۔ یہ ورزش سے زیادہ ایک تفریحی سرگرمی ہے،

Advertisement

اس طرح یہ آپ کو دگنا فائدہ فراہم کرتی ہے۔ اگرآپ اپنی کیلوریزکا استعمال کرنا یا جسم کے مرکزی حصوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں توپہاڑوں پر پیدل سفر کریں۔

ٹانگوں کو سیدھا کرنا

ایک سادہ لیکن بہت ہی مؤثر ورزش ہے جس میں دیواروں کے ساتھ پیروں کو سیدھا کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کے دماغ کو آرام دینے، درد کودور کرنے، تھائی رائیڈ گلینڈ کے افعال کو بہتر بنانے، توانائی کو بڑھانے اور کمر کے نچلے حصے میں درد اور تکلیف کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version