Advertisement

سگریٹ چھوڑنے کے 5 طریقے جانیے

سگریٹ نوشی ایک بد ترین لت ہے جس کے مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق 1.1 بلین افراد تمباکو نوشی کی لعنت کا شکار ہیں لیکن اکثر افراد اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔

تو آج ہم آپکو ایسے چند طریقے بتائیں گے جس سے آپکو سگریٹ چھوڑنے میں آسانی ہوگی۔

منصوبہ بندی

جب آپ سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو یہ تمباکو نوشی کے خاتمے کی جانب پہلا اور اہم قدم ہوتا ہے۔

Advertisement

سب سے پہلے خود سے وعدہ کریں اور پھر سگریٹ چھوڑنے کی ایک تاریخ منتخب کریں اور اس پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔

طرزِ زندگی میں تبدیلیاں

ورزش اور غذا میں بہتری آپ کے سگریٹ نوشی کو چھوڑنے کے فیصلے میں کامیابی کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوشی چھوڑنے کے ایک ماہ بعد صحت میں کونسی تبدیلیاں آتی ہیں؟ جانیے

طرزِ زندگی میں مستقل تبدیلیاں پرانی سے پرانی سگریٹ نوشی کی عادت کو چھوڑنے میں مدد دیتی ہے۔

صحت بخش اشیاء جیسے سبزیاں، پھل، دودھ وغیرہ کھانا اور پینا بھی سگریٹ کے نقصانات کو کم کرنے میں ایک مؤثر عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement

پیشہ ورانہ مدد

بہت سے لوگوں کے لیے سگریٹ چھوڑنا ایک مشکل کام ہوسکتا ہے اور وہ اس کی طلب کی صورت میں واپس اس کی جانب رخ کرسکتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں کے لیے سگریٹ پر جذباتی اور جسمانی طور پر قابو پانا ان کے لیے مشکل کام ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کس عمر میں سگریٹ نوشی ترک کرنا موت کی شرح کو کم کرتا ہے

اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ تھراپی کا سہارا لیں یہ تمباکو نوشی کی عادت کی وجوہات کو دور کرنے اور ان کا علاج کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسروں کی حمایت

آپ کے خاندان کے افراد، دوستوں اور ساتھیوں کی حمایت بھی بہت بڑا فرق پیدا کر سکتی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ایسے تمباکو نوشوں کے گروپس میں شامل ہو سکتے ہیں جو خود بھی تمباکو نوشی چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ای سگریٹ پینے والے ہو جائیں ہوشیار؛ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایسے ہی حالات میں لوگوں سے بات کرنا اور ان کے سفر کے بارے میں جاننا حوصلہ افزا ہو سکتا ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ آپ اس میں تنہا نہیں ہیں۔

سگریٹ اور لائٹر پھینک دیں

سگریٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد چند مہینوں تک یہ بہتر ہوگا کہ آپ اپنے گھر میں موجود سگریٹ، لائٹر وغیرہ کو پھینک دیں۔

یہ بھی پڑھیں: دل کے مریض سگریٹ نوشی ترک کرکے عمر میں اضافہ کر سکتے ہیں، تحقیق

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version