Advertisement

سبز چائے پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں

سبز چائے

سبز چائے نقصان دہ بھی ہے؟ مگر کیسے

سبزچائے کو دنیا بھر میں انتہائی صحت سے بھرر مشروب تصورکیا جاتا ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں یقیناً اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کو فری ریڈیکل کے نقصان سے بچاکر خلیوں کو صحت مند رکھتی ہے۔ جبکہ یہ دماغی افعال کو بہتربنانے اور وزن کم کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ اسے سپر فوڈ کا درجہ حاصل ہے۔

جس طرح ہر چیزکی زیادتی بری ہوتی ہے بلکل اسی طرح سبز کا استعمال اگر اعتدال میں نہ ہوں تو صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ سبز چائے کی زائد مقدار کس طرح صحت کو متاثر کرتی ہے جانتے ہیں۔

اسٹریس

سبز چائے کا اعتدال میں استعمال اضطراب اور تناؤ کی سطح کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے تاہم اس کا زائد استعمال نیند کی کمی اور اضطراب کا سبب بنتا ہے جس کے نتیجے میں آپ بے آرامی اور چڑاچڑاپن کا سامنا کرتے ہیں۔

جگر

Advertisement

ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز چائے کا زائد استعمال جگر کے لیے اچھا نہیں ہے۔

انیمیا

سبز چائے کا کثرت اسے استعمال خون میں غذا سے آئرن جذب کرنے کی صلاحیت میں خلل کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح جسم میں آئرن کی کمی اور انیمیا کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔

سردرد

زائد مقدار میں سبز چائے پینے سے سر درد شدت اختیارکرسکتا ہے۔ تو ایسے افراد جو سر درد کا اکثر سامنا کرتے ہیں سبزچائے کا زائد مقدار میں استعمال اپنے معالج کے مشورے سے کریں۔

بلڈ پریشر

Advertisement

سبز چائے میں کیفین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے  اس لیے اس کا زیادہ استعمال دل کی ڈھڑکن کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔

ہاضمہ

سبز چائے میں موجود ٹیننس نامی مرکب معدے کے کچھ ٹشوز کے سکڑاؤ کا سبب بنتا ہے جس کے نتیجے میں متلی کے ساتھ معدے کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔

نیند کے مسائل

سبز چائے میں کیفین موجود ہوتا ہے جو آپ کی پرسکون نیند میں خلل کا سبب بن سکتا ہے، ایسے افراد جو بے خوابی کا سامنا کرتے ہیں سبز چائے پینے سے گریز کریں۔

اعتدال میں استعمال

سبز چائے بےحد افادیت کی حامل ہے تاہم اس کا اعتدال میں استعمال کسی بھی نقصان کا باعث نہیں بنتا۔ جبکہ دن بھر میں آٹھ کپ سے زائد استعمال غیر محفوظ اور نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version