Advertisement

دن بھر بیٹھنے کے باوجود بیشتر افراد کو تھکاوٹ کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟

دن بھر بیٹھنے کے باوجود بیشتر افراد کو تھکاوٹ کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دن بھر بیٹھنے کے باوجود بیشتر افراد کو تھکاوٹ کا سامنا کیوں ہوتا ہے۔

ماضی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ذہنی کام جتنا زیادہ سخت ہوگا، تھکاوٹ کا احساس اتنا زیادہ ہوگا۔

جی ہاں، ذہنی توجہ کسی کام پر مرکوز رکھنے سے دماغ میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو ہمیں جسمانی تھکاوٹ کا شکار کر دیتی ہیں۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ دماغی محنت کے نتیجے میں دن کے اختتام پر لوگوں کے لیے کام کرنا مشکل ہوسکتا ہے اور اس مسئلے سے بچانے کے لیے انہیں کچھ وقت کے لیے آرام کا موقع دینا بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم تناؤ پر ایک طرح ہی ردعمل ظاہر کرتا ہے جس کے دوران دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جاتی ہے جبکہ دماغ زیادہ توانائی خرچ کرنے لگتا ہے جس کا نتیجہ تھکاوٹ کی شکل میں نکلتا ہے۔

Advertisement

کچھ ماہرین کے مطابق کئی بار ڈپریشن یا انزائٹی بھی اس تھکاوٹ کے پیچھے چھپی وجہ ہوتی ہے۔

اسی طرح جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن سے بھی تھکاوٹ کا امکان بڑھتا ہے۔

دن بھر بیٹھ کر کام کرنے والے افراد عموماً پانی پینا بھول جاتے ہیں اور بہت کم پانی پیتے ہیں اور پانی ہمارے جسم کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق جب ہم اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو خون کا بہاؤ سست ہو جاتا ہے اور اس کے باعث بھی سستی اور تھکاوٹ کا احساس ہو سکتا ہے۔

ایک اور بڑی وجہ بیٹھنے کا انداز ہوتا ہے، اگر آپ کمر آگے جھکا کر بیٹھے ہیں تو ریڑھ کی ہڈی، گردن اور کمر پر دباؤ بڑھتا ہے جس کے باعث تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/448441/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/448441/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version