Advertisement

بہن بھائیوں کی زیادہ تعداد ذہنی صحت کو خراب کر سکتی ہے، تحقیق

بہن بھائیوں کی زیادہ تعداد ذہنی صحت کو خراب کر سکتی ہے، تحقیق

بہن بھائیوں کی زیادہ تعداد ذہنی صحت کو خراب کر سکتی ہے، تحقیق

چھوٹے یا بڑے بہن بھائی تقریباً ہر گھر اور خاندان میں موجود ہوتے ہیں جن کے ساتھ اکثر بہت اچھا وقت گزرتا ہے تاہم ان کی زیادہ تعداد آپ کی ذہنی صحت کو متاثر کرسکتی ہے یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

جرنل آف فیملی ایشوز میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق کسی شخص کے جتنے زیادہ بہن بھائی ہوتے ہیں، ان کی ذہنی صحت اتنی ہی کمزور ہوتی ہے۔ کیونکہ بہن بھائی آپ کے بہترین دوست بھی ہوسکتے ہیں اور بدترین خواب بھی۔

امریکہ اور چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے آٹھویں جماعت کے ہزاروں طالب علموں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور ان کی ذہنی صحت کا جائزہ لیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ بہن بھائیوں کا ان کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف ڈوگ ڈاؤنی کا کہنا ہے کہ جب کسی بھی فرد کے تمام پہلو اور شواہد کا جائزہ لیا جاتا ہے تو بہن بھائیوں کا اثر دماغی صحت پر مثبت سے زیادہ منفی ہوتا ہے۔

Advertisement

امریکی اعداد و شمار کے مطابق، ایسے افراد کی ذہنی صحت سب سے زیادہ خراب تھی جن کے بڑے یا چھوٹے بہن بھائیوں میں عمر کا فرق بہت کم تھا۔ایسا نہیں ان کے درمیان چھوٹی موٹی لڑائی یا تنازعہ خراب ذہنی صحت کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کی وجہ وسائل کی کمی ہے۔

اگر کوئی بچہ اپنے والدین کی واحد اولاد ہے تو والدین کے پاس جو بھی وسائل ہیں وہ اسی کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ زیادہ بہن بھائیوں ہونے کی صورت میں ہر بچے کو والدین کی طرف سے کم وسائل اور توجہ ملتی ہے جس کا اثر ان کی ذہنی صحت پر پڑ سکتا ہے۔

نتائج کے مطابق ایسے تمام خاندان جن میں بہن بھائی کم یا نہیں تھے اور وہ  اقتصادی طور پر مستحکم تھے ان میں بچوں کی ذہنی صحت بہترین تھی۔ تاہم، دیگر مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ بہن بھائی ہونے کی وجہ سے بچوں میں بہتر سماجی مہارت پائی جاتی ہے اور ان میں طلاق کا امکان بھی کم ہوتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version