Advertisement

صرف زبان دیکھ کر بیماری کی درست تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل تیار

صرف زبان دیکھ کر بیماری کی درست تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل تیار

صرف زبان دیکھ کر بیماری کی درست تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل تیار

عراق اور آسٹریلیا کے محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک  ایسا کمپیوٹر الگورتھم تیار کیا ہے جو کسی شخص کی زبان کے رنگ کا تجزیہ کر کے 98 فیصد دستگی کے ساتھ اس کی طبی حالت کا حقیقی وقت میں پتہ لگا سکتا ہے۔

عام طور پر، ذیابیطس میں مبتلا افراد کی زبان کی رنگت پیلی ہوتی ہے، جبکہ کینسر کے مریضوں کی زبان کی رنگت جامنی، جس پر چکنائی کی ایک موٹی تہہ ہوتی ہے، اسی طرح شدید فالج کے مریض کی زبان غیر معمولی شکل کے ساتھ رنگت میں سرخ ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے سینئر مصنف علی النجی جو کہ بغداد کی مڈل ٹیکنیکل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں کا کہنا ہے کہ سفید زبان خون کی کمی کی نشاندہی کر سکتی ہے، جبکہ کوووڈ 19 کے سنگین معاملات میں زبان گہری سرخ ہونے کا امکان ہے، اس طرح  بنفشی رنگ کی زبان معدے کے مسائل یا دمہ کی نشاندہی کرتی ہے۔

النجی نے کہا کہ ان کا مجوزہ امیجنگ سسٹم بیماری کی علامات کے لیے زبان کا معائنہ کرنے کے لیے روایتی چینی طب  کا طریقہ کار استعمال کرتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے اس ماڈل کی تیاری کے لیے زبان کے رنگ اور بیماری کی شناخت کے لیے 5,200 سے زیادہ تصاویر کا ڈیٹا استعمال کیا گیا۔

Advertisement

محققین نے مشرق وسطیٰ کے دو تدریسی ہسپتالوں سے زبان کی 60 تصاویر کے ساتھ اس ماڈل کا تجربہ کیا۔

اس تحقیق میں مریض کو ایک ویب کیم سے لیس لیپ ٹاپ سے تقریباً 8 انچ کے فاصلے پربٹھایا گیا تھا، جس نے ان کی زبان کی تصویر لی تھی یہ ماڈل تقریبا تمام معاملات میں بیماری کا تعین کرنے کے قابل تھا۔

مطالعہ کے شریک مصنف جاوان چاہل، یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو اسمارٹ فون ایپ سے استعمال کیا جا سکے گا اس طرح یہ ایپ ذیابیطس، فالج، خون کی کمی، دمہ، جگر،  کوووڈ 19 اور دیگر حالات کی تشخیص کرسکے گی۔

یہ نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کمپیوٹرائزڈ زبان کا تجزیہ بیماریوں کی اسکریننگ کے لیے ایک محفوظ، موثر، صارف دوست اور سستا طریقہ ہے جو کہ صدیوں پرانی مشق کو جدید طریقوں میں ڈھال کر استعمال کرتا ہے۔

تاہم ابھی بھی اس ضمن میں کچھ رکاوٹیں حائل ہیں جن پر قابو پانا ہے، تاہم، یہ ٹیکنالوجی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version