Advertisement

پاکستانی عوام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پیر نور الحق قادری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں شاہی مہمانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی کی صدارت میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

پیر نور الحق قادری نے اس موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کی مہمان نوازی میں کبھی کوئی کمی نہیں رکھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ کسی بھی قدرتی آفت کے موقع پر بھی سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ بھائیوں جیسا سلوک کیا۔

سعودی سفیر نواف المالکی نے خطاب میں کہا کہ پاکستانی حجاج کی خدمت ہمارا فرض ہے۔ پاکستانی عوام ہمارے بہن بھائی ہیں ۔ہر سال کی طرح رواں برس بھی حج کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان حج انتطامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاکستانی حجاج کے لئے ایک تحفہ ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی سفارتخانہ پاکستانیوں عازمین کو آن لائن اور بروقت ویزوں کا اجراء بھی یقینی بنا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version