Advertisement

شالامارباغ خطرناک عمارتوں کی فہرست سےآوٹ

لاہورکے تاریخی شالامار باغ کو خطرناک عمارتوں کی فہرست میں شامل ہونے سے بچالیا گیا۔

آزربائیجان کے شہر باکو میں یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی کا 43 واں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسرنے کی۔

اجلاس میں پاکستان کےتاریخی ورثہ شالامار باغ کومیٹرو ٹرین پراجیکٹ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا گیا۔جس کے دوران  وزیر سیاحت راجہ یاسر نے شالامار باغ کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا اورحکومتی مؤقف کو اچھے انداز میں پیش کیا۔

صوبائی وزیرکا کہناتھاکہ یونیسکو کے ذیلی ادارے نے شالامار باغ کو خطرناک عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل نہیں کیااورعالمی ورثہ کمیٹی نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ پاکستانی مؤقف کو تسلیم کرنا سفارتی سطح پر ہماری کامیابی ہے، حمایت حاصل کرنے کے لئے مختلف ممالک سے سفارتی سطح پر بات کی۔

Advertisement

وزیرسیاحت کا یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئےکہناتھاکہ حکومت پاکستان نے تاریخی اور ثقافتی ورثہ کی حفاظت کےلئےموثر اقدامات کئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں اورنج ٹرین منصوبہ کی وجہ سے یونیسکو نے شالیمار باغ کا مقدمہ شروع کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version