Advertisement

یاسین ملک کے نئے پروڈکشن وارنٹ جاری

Yasin Malik Tihar Jail

ٹاڈا عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کے نئے پروڈکشن وارنٹ جاری کر دیئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹاڈا عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو یاسین ملک کو اگلی سماعت میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

غیر قانونی طور پر گرفتارکئے جانے والے یاسین ملک کے خلاف کیس کی سماعت گیارہ ستمبر کو ہوگی۔

حریت رہنما یاسین ملک کو قابض بھارتی حکام نےتیس سال قبل بنائےگئے جھوٹےمقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 19ویں روز میں جاری ہے ۔ بھارتی مظالم کے خلاف آج وادی میں بعد نماز جمعہ بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ بھی کریں گے۔

Advertisement

قابض بھارتی فورسز نےخوف کے باعث  سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر خار دار باڑیں  لگا کرراستے بند کردیئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مبصر مشن کے دفتر کی جانب جانے والے راستے  بھی بند ہیں۔

وادی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پمفلٹ لگائے گئے ہیں جس میں مظاہرے کے اعلان کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں پر شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  بھارتی فوج اب تک 10ہزارکشمیریوں کو گرفتارکرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version