Advertisement

مودی کااگلانشانہ سندہ طاس معاہدہ ہوگا،فوادچوہدری

ناروے

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہناہے کہ ہماری اندرونی سیاسی سازشیں جس طرح کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں اس کےشدید نقصان کیلئےتیاررہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر بیان دیتےہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاہدہ ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہناہے کہ بھارت پاکستان کےحصے کے پانی کوپتا نہیں کیسےبرداشت کررہاہے،پاکستان کےپاس آنکھ جھپکنےکابھی وقت نہیں،تیاررہیں۔

واضح رہے کہ وزیر سائنس نےجمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کوفوادچوہدری کی جانب سے شدیدتنقید کانشانہ بنایاگیاہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا آزادی مارچ 6روزسےجاری ہےجس میں شامل شرکاء بدستور ایچ نائن گراؤنڈ میں قیام پذیرہیں۔

Advertisement

گذشتہ رات اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سرد موسم نےآزادی مارچ کےشرکاء کی مشکلات میں شدید اضافہ کیاہے۔

آزادی مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ جن شرکاء کے پاس بارش سے بچاؤ کا انتظام نہیں وہ کشمیر ہائی وے میٹرواسٹیشن میں قیام کریں۔

گذشتہ روزجے یوآئی  (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء کو کب اٹھنا ہے اس کا فیصلہ ہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کےختم کرنے کے حوالےسےوزراء جھوٹ بول رہے ہیں، اگر ہمیں اشتعال دلایا گیا تو 24 گھنٹوں میں انہیں شکست ہوجائے گی۔

آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں، دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق ہم کوئی کمیشن نہیں مانتےاور اس کی تجویز کوبھی مسترد کرتے ہیں اور نئے الیکشن چاہتے ہیں۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگرتم چاہتے ہو دھرنا ختم ہونا چاہیے تو اعلان کردو خود بھی مشکل سے نکل جاؤ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version